آئینی ترمیم پرحکومت کو اتنی جلدی تھی کہ اتحاد یوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا: عبدالغفور حیدری

سلام آباد(پی پی آئی) جمعیت علماء  اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومت کو اتنی جلدی تھی کہ اتحاد میں شامل جماعتوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ہم نے آئینی ترامیم پر مذاکرات کی درخواست کی جس کے بعد حکومت کی جانب سے ہمارے پارٹی رکن کے ساتھ ڈرافٹ شیئرکیا گیا مگرساتھ ہی ہم سے یہ حلف بھی لیا گیا کہ اس ڈرافٹ کو کسی اور کے ساتھ شیئر نہیں کرنا۔مولانا عبدالغفورحیدری نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ہمیں قائل کرنے میں مایوسی کے بعد حکومت نے یہ سلسلہ ہی روک دیا پھراس کے بعد ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا۔پیپلزپارٹی کا ڈرافٹ ہمیں نہیں ملا کہ اس میں کیا بات تھی حکومت کے ڈرافٹ سے جوہم نے اخذ کیا اس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تھی۔ ہم سمجھ رہے تھے کہ شاید پیپلز پارٹی حکومت سے مل کر کوئی درمیانی راستہ نکالنا چاہتی ہے۔پیپلز پارٹی کے دوستوں نے کہا کہ ڈرافٹ دیکھ لیں پھر مذاکرات کرتے ہیں۔ حکومت اگر خود سنجیدہ نہیں ہے یا معاملات کو سنجیدہ نہیں لیتی تو معاملات کیسے چلیں گے؟۔ہمیں قانون سازی کرنی ہے اور آئین جو میثاق ملی کہلاتا ہے وہ اگر اتنا مخفی ہو تو کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 ہر جلسہ عمران کی ہدایت پر، کامیاب بنانا سب کی ذمہ داری، علی امین گنڈاپور

Fri Sep 27 , 2024
پشاور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورکا کہنا ہے کہ ہر جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر منعقد ہو رہا ہے۔ ہر جلسہ، جلوس کو کامیاب بنانا سب کی ذمہ داری ہے، جلسوں میں عدم دلچسپی نقصان دہ ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ […]