وزیرستان (پی پی آئی)وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ترجمان ماڑی پیٹرولیم کے مطابق ایم آئی،8 ہیلی کاپٹر کو انجن فیل ہونیکی وجہ سے حادثہ پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں 3 غیر ملکی پائلٹ سمیت 14 مسافر سوار تھے۔ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کررہا تھا، پاک فوج اور دیگر اداروں کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں، زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پرواز کے دوران ایک آئل فیلڈ کے قریب گرکرتباہ ہوا، حادثہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر پیش آیا۔ حادثے میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا، ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہْوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
Next Post
بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سونے کی درآمدات میں بڑی کمی
Sat Sep 28 , 2024
کراچی (پی پی آئی)عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سونے کی درآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق سونے کی درآمد سالانہ 41.64 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اگست میں پاکستانی امپورٹرز نے صرف 22 کلو سونا درآمد کیا جس کا درآمدی […]
