جموں (پی پی آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع کٹھوعہ میں آج دوسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز ضلع میں بلاور کے علاقے کوگ منڈلی میں فوجی آپریشن کے دوران ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اورایک ڈی ایس پی اوراسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہو گئے تھے۔بھارتی فوجیوں نے علاقے کے تمام راستوں کو بند کررکھا ہے اورکسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
Next Post
بھارتی فوجیوں نے کٹھوعہ میں ایک کشمیری نوجوان شہید کر دیا
Sun Sep 29 , 2024
جموں (پی پی آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کٹھوعہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کوضلع کے علاقے بلاور میں محاصرے اور تلاشی کی ایک […]
