اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عظمیٰ بخاری فیک ویڈیوکیس،چیف جسٹس نے تفتیش کیلئے 11 اکتوبر تک کی مہلت دے دی

لاہور(پی پی آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف درخواست  پر سماعت ہوئی، عدالت نے ڈی ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کے لئے 11 اکتوبر تک کی مہلت دے دی. تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم نے صوبائی وزیر عظمی بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں  ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق,ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ودیگر افسران پیش ہوئے،پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت صوبائی وزیر عظمی بخاری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔چیف جسٹس  نے ڈی جی ایف آئی اے مکالمہ کیا کہ میرٹ پر تفتیش کریں، تاکہ عدالت اس کیس کا فیصلہ کرسکے۔ جس کے بعد ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق  نے عدالت سے استدعا کی کہ  دو تین ہفتے کی مہلت  دے دیں، جس کے بعد  عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کی استدعا پر کیس کی سماعت 11, اکتوبر تک ملتوی کردی۔