رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج شب،ہ پاکستان میں  مشاہدہ ممکن نہیں

کراچی (پی پی آئی)رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن  آج شب ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا مگرسورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے نہیں کیا جاسکے گا۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب اور شمالی امریکا و انٹارکٹکا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بج کر 43منٹ پر ہوگا اور 11بج کر 45منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات 2بج کر 47منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دریائے سندھ کا پانی سمندر میں نہ گرنے سے لاکھوں ایکڑ اراضی سمندر برد

Tue Oct 1 , 2024
ٹھٹھہ(پی پی آئی)ٹھٹھہ انڈس ڈیلٹا میں دریائے سندھ کا میٹھا پانی نہ جانے سے بدین،سجاول، ٹنڈو محمد خان اور ٹھٹھہ  اضلاع کی  لاکھوں ایکڑ اراضی  سمندر برد ہو چکی ہے، سمندر کا کھارا پانی تیزی سے ساحلی دیہات کی طرف بڑھ رہا ہے، ان دیہات میں دیہہ بنوں، بچل گگو، […]