ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کاروائی، اسلحہ، شراب اور ہیروئن برآمد

گڈانی/گوادر/وندر/ اوتھل(پی پی آئی) پاکستان کوسٹ گارڈز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ، شراب اور ہیروئن برآمد کی ہے۔گوادر کے موسیٰ گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا گیا اور 226 گلاک پستول بمعہ میگزین، 34 بیرٹا پستول، 145 عدد 30 بور پستول برآمد کیے گئے۔برآمد شدہ اسلحہ میں 140 سیپئر میگزین 30 بورپستول اور 324 گلاک پستول کے میگزین بھی شامل تھے، دہشتگردی میں استعمال ہونے والا اسلحہ قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کی گئی۔گڈانی سے اعلی کوالٹی غیرملکی شراب کی 959 بوتلیں اور 2203 کین بیئربرآمد کی گئیں، گوادر میں ایک اور کارروائی کے دوران 332 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس پکڑی گئی۔پی پی آئی کے مطابق    وندر اور اوتھل میں 44.5 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ دو افراد کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔