جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کے تمام اضلاع میں 30 بڑے پارکس تعمیر کئے جا رہے ہیں

کراچی(پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت  پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کے تحت کراچی کے تمام اضلاع میں 30 بڑے پارکس تعمیر کئے جا رہے ہیں جبکہ شہر کی تین چورنگیوں اور شارع فیصل، شاہراہ پاکستان سمیت کے ایم سی کی مختلف بڑی سڑکوں اور شاہراہوں کے اطراف گرین بیلٹس کو سبزہ اور شجر کاری کے ذریعے خوبصورت بنایا جا رہا ہے، شہر میں تعمیر کئے جانے والے پارکس اور خوبصورت بنائی جانے والی چورنگیوں پر روشنی کے انتظام کے لئے ہائی ماس لائٹنگ پولز نصب کئے جا رہے ہیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے محکمہ پارکس کو شہر کے تمام اضلاع میں پارکس کی تعمیر اور ان کی تزئین و آرائش کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو ان کی رہائش گاہ کے قریب تفریح کے مواقع میسر آسکیں، تفصیلات کے مطابق محکمہ پارکس بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت شہر میں مختلف مقامات پر پارکس کی تعمیر کا کام جاری ہے جن میں فیملی پارک یوسی۔1 ابراہیم حیدری،رضویہ سوسائٹی پارک، کھوڑی گارڈن یوسی۔4 ضلع جنوبی، لیاری ٹاؤن یوسی۔7، بختاور پارک یوسی۔10، لیاری ٹاؤن ہندو پاڑا پارک یوسی۔13 شیریں جناح کالونی، امیر خسرو پارک کلفٹن، شہید بے نظیر بھٹو پارک گلشن حدید گڈاپ ٹاؤن، شیریں جناح کالونی پارک یوسی۔12، نیو رضویہ سوسائٹی پارک اسکیم۔33 سمیت دیگر پارکس شامل ہیں جبکہ عزیز بھٹی پارک کی چار دیواری تعمیر کرنے اور کڈنی ہل پارک میں لائٹنگ کے نظام کو درست کرنے کا کام بھی جاری ہے، شاہراہ پاکستان پر عائشہ منزل کے قریب فلائی اوور کے نچلے حصے کو شجر کاری کے ذریعے خوبصورت بنایا جا رہا ہے جبکہ گرومندر چورنگی اور کورنگی میں بھی چورنگیوں پر سبزہ و شجر کاری کا کام جاری ہے، محکمہ پارکس بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت شارع فیصل، شاہراہ پاکستان، نرسری بلاک۔4  اور دیگر مقامات پر مرکزی سڑک کے اطراف اور گرین بیلٹ پر شجر کاری اور بیوٹیفکیشن کا کام انجام دیا جا رہا ہے جس کے لئے محکمہ پارکس بلدیہ عظمیٰ کراچی کی افرادی قوت اور گاڑیوں کو استعمال کیا جا رہا ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام چھوٹے بڑے پارکس شہریوں کی امانت ہیں لہٰذا پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت شہریوں کے ان اثاثوں کو ہر قیمت پر بحال کرے گی اور ان کی حفاظت کا معقول انتظام بھی کیا جائے گا، کے ایم سی کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر شہر کو خوبصورت، سرسبز اور شاداب بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کراچی کے ہر علاقے کے مکینوں کو اپنی رہائش گاہ کے قریب خوبصورت، سرسبز اور تمام تر سہولیات سے آراستہ پارکس دستیاب ہوں گے، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے مختلف پارکس کو ازسرنو شہریوں کے لئے کھولا ہے اور انہیں دوبارہ آباد کیا ہے، یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا