مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے آئینی ترمیم مؤخر کرنے کی اپیل

 اسلام آباد (پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے آئینی ترمیم مؤخر کرنے کی اپیل کر دی۔ جبکہ اپوزیشن سے بھی اپنا احتجاج مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے دوران داخلی معاملات پر توجہ دی جائے۔ اپوزیشن سے کہتا ہوں معزز مہمان پاکستان آ رہے ہیں احتجاج مؤخر کر دیں۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او تنظیم کے اجلاس تک اختلافات بھلا دینے چاہیئیں اور آئینی ترمیم میں حکومت کو کیا عجلت ہے۔ یہ بل اس قابل نہیں کہ اس کو پاس کروایا جائے۔ 18ویں ترمیم کو ہم نے 9 ماہ تک بیٹھ کر تیا ر کیا۔ لیکن آج ہمیں 24 گھنٹے کے اندر اندر ترمیم کرنے کا کہا جاتا ہے۔ جلد بازی ہمیں قبول نہیں ہے۔پی پی آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہو گئی ہے۔ ہم بھی چاہتے ہیں عدلیہ میں اصلاحات ہوں اور جنہیں ہم اہمیت دینا چاہتے ہیں انہیں پارلیمنٹ میں لایا جائے۔ اگر ہم اتنے اہم ہیں تو ہماری بھی بات سنی جائے اور اگر ہمارا ووٹ ضروری ہے تو وہ تمہارے مقاصد کے لیے کیوں ہے؟ اسلامی قانون سازی کی ان کو کوئی پرواہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں اصلاحات کے نام پر اپنی مرضی مسلط کی جا رہی ہے اور ہم بھی عدلیہ میں حقیقی اصلاحات چاہتے ہیں۔ ہماری پہلے دن سے کوشش ہے کہ اتفاق رائے ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ میں بس کھائی میں جاگری، بچوں اور خواتین سمیت 8باراتی جاں بحق

Thu Oct 3 , 2024
کوئٹہ  (پی پی آئی)کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جمعرات کو نواحی علاقے بلیلی سے ایک بارات بروری مغربی بائی پاس خلجی کالونی گئی، واپسی پر باراتیوں کی بس مغربی بائی پاس ہزارہ […]