کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد میں بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح

 اسلام آباد (پی پی آئی)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے اسلام آباد میں بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن (BUCM) کا افتتاح کیا۔پی پی آئی کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں بحریہ یونیورسٹی کی خدمات اور کامیابیوں کو سراہا۔بعد ازاں نیول چیف نے کیمپس میں موجود مختلف سہولیات کا بھی دورہ کیا اور جدید ترین انفراسٹرکچر کو سراہا۔قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ کے دوران ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے کیمپس کی  تعمیر میں پاک بحریہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت پر شکریہ کا اظہار کیا۔۔تقریب میں وزارت صحت، پی ایم اینڈ ڈی سی، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، قابل ذکر سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء  نے شرکت کی۔