کراچی (پی پی آئی) ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی ڈی جی) آپریشن ای او بی آئی ڈاکٹر جاوید احمد شیخ کی نئے چیئرمین کی پوسٹنگ تک منتظم ای او بی آئی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق
وزارت بیرون ملک پاکستانی و ترقی انسانی وسائل نے سابق چیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ کی 18ستمبر2024کو ریٹائرمنٹ کے بعد وفاقی سیکریٹری ڈاکٹر ارشد محمود نے نئے چیئرمین کی تقرری تک ادارے کے مذکورہ سینئر افسر کو ادارے کے روز مرہ انتظامی اور مالی امور انجام دینے کے لئے منتظم کا اختیار دیا ہے۔
