پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعظم فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی کرینگے

سری نگر(پی پی آئی(وزیر اعظم شہباز شریف غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔  اس حوالے سے فیصلہ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں کیا گیا۔  اجلاس میں غزہ سمیت فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا شکار نہتے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے پاکستان بھر میں پیر کو یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا۔  بلاول بھٹو زرداری نے فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کے حوالے سے یوم یکجہتی کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ امیر جماعت اسلامی اور وفد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر کے آغاز پر وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کے واک آؤٹ کو بھی سراہا۔