جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت شرپسندوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے گی، وزیرداخلہ

ٓاسلام آباد(پی پی آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی ذمہ داریاں احسن اور مستعدی سے نبھائی ہیں، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اسلام آباد کے ڈی چوک پر آئی جی پنجاب عثمان انور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ان شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مجموعی طور پر 564 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 120 افغان شہری اور خیبر پختونخوا پولیس کے 11 اہلکار شامل ہیں۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب رہے کیونکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔انسپکٹر جنرل نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں تعاون اور کوششوں پر پاک فوج، پاکستان رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔