قاضی گنڈ میں ایک شخص گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق

سرینگر(پی پی آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع کولگام کے علاقے بونی گام قاضی گنڈ میں ایک 74سالہ شخص گاڑی کی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ کل دیر رات بونیگام کے قریب پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔مرنے والے کی شناخت کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں تیزی لائی جائے:الطاف شکور

Sun Oct 6 , 2024
 کراچی (پی پی آ ئی)  پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے مہینوں سے کھودی ہوئی یونیورسٹی روڈ کی وجہ سے ڈرائیوروں اور مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ کے دیرینہ منصوبے کو […]