‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیشنل کانفرنس کا توہین آمیز بیان پر نرسنگھانند کی گرفتاری کا مطالبہ

سرینگر(پی پی آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس نے پیغمبر اسلام? کے خلاف یتی نرسنگھا نند کے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے اس کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این سی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ اشتعال انگیز بیانات سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچتی ہے اور ان سے فرقہ وارانہ انتشار پیداہو سکتا ہے۔نرسنگھانندکو جس پر پہلے ہی نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ درج ہے، اتر پردیش کے علاقے غازی آباد اور دیگرریاستوں میں مظاہروں کے بعد نئے مقدمات کا سامنا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے حکومت کی طرف سے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نرسنگھانند کو گرفتار کرنے اورجوابدہ بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پرامن رہیں اور انتشارپھیلانے والے افراد کی مزاحمت کریں۔