‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بھارت کو تباہ کر دے گی: فاروق عبداللہ

سرینگر(پی پی آ ئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارت کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مشرق وسطیٰ میں نفرت پیدا ہوگی جو بالآخر بھارت کو تباہ کردے گی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ اگر یہ سچ ہے کہ بھارت اسرائیل کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے تو یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ نفرت کو فروغ دے رہے ہیں اورمجھے لگتا ہے کہ اس سے بھارت تباہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طویل مدت میں نئی دہلی کو اس چیز کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔انہوں نے مشرق وسطی میں بڑھتے ہوئے تنازعے کودل دہلا دینے والاقرار دیا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ لبنان، غزہ، شام، ایران میں بے گناہ جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے خبردارکیاکہ اگر تنازعہ پھیل گیا تو عالمی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے آئندہ دورہ پاکستان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اسے ایک اچھا قدم قراردیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔فاروق عبداللہ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ دشمنی کے بجائے امن اور خوشحالی کے لئے کام کریں۔