اسلام آباد (پی پی آ ئی)روس کے سفیرALBERT-P-KHOREV نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔انہوں نے دوطرفہ دفاعی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر دفاع نے علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ خصوصاً دفاع، تجارت، توانائی اور عوامی ربطوں سمیت طویل المدتی کثیرجہتی شراکت داری قائم کرنے کا خواہشمند ہے۔روسی سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کرنے کے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔
Next Post
سیاسی جماعتوں کاپانچ ارکان اسمبلی نامزد کرنے کے گورنر کے اختیار کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
Tue Oct 8 , 2024
سرینگر(پی پی آ ئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے پانچ ارکان اسمبلی نامزد کرنے کے لیفٹننٹ گورنر کے اختیار کی شدید مخالفت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی […]
