‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاسی جماعتوں کاپانچ ارکان اسمبلی نامزد کرنے کے گورنر کے اختیار کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

سرینگر(پی پی آ ئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے پانچ ارکان اسمبلی نامزد کرنے کے لیفٹننٹ گورنر کے اختیار کی شدید مخالفت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے لیفٹننٹ گورنر کی طرف سے پانچ ارکان کی نامزدگی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کی غیر آئینی کوشش کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل کانفرنس نے اعلان کیا کہ اگر ایل جی نے ارکان کو نامزدکیا تو وہ بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ کانگریس پارٹی نے بھی اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیا جبکہ پی ڈی پی نے بھی اس معاملے کو سپریم کورٹ میں لے جانے کا عزم ظاہر کیا۔یہ تنازعہ جموں وکشمیرتنظیم نو ایکٹ 2019میں کی گئی ترامیم سے کھڑا ہواجن کے تحت لیفٹننٹ گورنر کو اسمبلی کے پانچ ارکان نامزد کرنے کا اختیاردیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پرگورنر کو اختیار دیا گیا تھا کہ وہ دوخواتین ارکان کو قانون ساز اسمبلی کے لئے نامزد کرے۔تاہم جولائی 2023میں کی گئی ترمیم کے تحت گورنر کوتین مزید ارکان نامزد کرنے کا اختیاردیاگیاجن میں سے ایک خاتون سمیت دو کشمیری پنڈت برادری اور ایک آزاد جموں و کشمیرکے مہاجرین کے لئے مختص ہے۔