عالمی برادری کشمیر، فلسطین کے تنازعات کو حل کرے: شبیرشاہ

سرینگر)پی پی آئی) نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں غیرقانونی طورپرنظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیرشاہ نے جیل سے ایک پیغام میں افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا خاموش تماشائی بن کرظالم قوتوں کی طرف سے فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور تباہی دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین ایک جیسی جدوجہد کررہے ہیں جن پر بھارت اور اسرائیلی استعمارمظالم ڈھارہے ہیں۔ ان متنازعہ علاقوں میں جاری فوجی جارحیت اور بنیادی حقوق سے محرومی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ عالمی امن اور خوشحالی کے لیے ان تنازعات کو حل کیاجائے۔ شبیرشاہ نے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی پالیسیوں خاص طور پر اگست 2019 کے بعد کشمیریوں کی شناخت کو مٹانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کر دیا ہے اور سرینگر، پلوامہ، اسلام آباد اور کولگام میں نئی کالونیاں قائم کی ہیں جو جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے خطرہ ہیں۔حریت رہنمانے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زارکا نوٹس لے اور تنازعات کے مزیدبڑھنے سے پہلے ان کو حل کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ انہوں نے دنیا پر زوردیا کہ وہ کشمیر پر اپنی خاموشی توڑدے جہاں بھارت کی نسل پرست حکومت نے اسرائیلی طرز پر لوگوں کو بزورطاقت خاموش کرادیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں لاپتہ ہونے والے بھارتی فوجی کی لاش برآمد

Wed Oct 9 , 2024
سرینگر)پی پی آئی) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع اسلام آباد سے ایک بھارتی فوجی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منگل کی شام لاپتہ ہونے والے بھارتی فوجی جس کی شناخت ہلال احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے،کی لاش ضلع کے […]