چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے استقبال کیا

اسلام آباد(پی پی آئی)شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے۔چینی وزیراعظم لی کی چیانگ شنگھائی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے جہاں بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام نے چینی وزیراعظم کا نور خان ائیر بیس پر استقبال کیا۔چینی وزیراعظم کو پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔چینی وزیراعظمدیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے جب کہ معزز مہمان گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق  وزیراعظم ہاؤس میں دونوں وزرائے اعظم کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔ چینی وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ سی پیک ٹو کے ساتھ دیگر بڑے منصوبے بھی شامل  ہیں۔۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کیا جائے گا۔ چینی وزیراعظم صدرمملکت،پارلیمانی رہنماؤں اورعسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ یکسر مسترد کردیا، مولانا فضل الرحمان

Mon Oct 14 , 2024
ٹنڈوالہ یار (پی پی آئی) جمعیت علمائے  اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ا?ئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ یکسرمسترد کردیا، مسودے سے پارلیمنٹ کی توقیرختم،عدلیہ کمزور ہوجاتی۔ پی پی آئی کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں امن مارچ کے شرکاء   سے خطاب میں مولانافضل الرحمان نے […]