پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میر واعظ عمر فاروق کا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے عبادتگاہوں کے تحفظ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیاہے۔کشمیر میڈیا سرو س کے مطابق میر واعظ نے ان خیالات کا اظہار آج سرینگر کے علاقے بوہری کدل میں ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔تقریب میں بزم توحید کے قائم مقام صدر ڈاکٹر طارق احمد بٹ، جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر عبداللطیف کندی، مولانا مقبول اخرانی، مفتی یعقوب بابا، ڈاکٹر ابو مجید ڈار، مفتی غلام رسول سامون، مولانا لطیف احمد اور دیگر کئی ممتاز علمائے کرام کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے۔میرواعظ نے مسجد کی تعمیر نو میں لوگوں اور منتظمین کے کردار کو سراہا اور تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ اس نیک کام میں دل کھول کر حصہ ڈالیں۔یاد رہے کہ بوہری کدل میں واقع بازار مسجد رواں برس 24 جون کو آتشزدگی کے باعث خاکستر ہوگئی تھی.