ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پولیو کا مزید ایک کیس رپورٹ، 28 اکتوبر سے ملک گیر مہم شروع

کوئٹہ(پی پی آئی) پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ہونے لگا، پولیو کا مزید ایک کیس سامنے آ گیا۔ پی پی آئی کے مطابق رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد ملک میں 33 ہوگئی ہے، قومی ادارہ صحت میں قائم میں ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق  کی ہے کہ کوئٹہ سے پولیو وائرس ٹائپ 1 کیس رپورٹ ہوا ہے، اب تک بلوچستان سے 17، سندھ سے 10 اور خیبرپختونخوا سے 4  کیسز جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ 28 اکتوبر سے ملک گیر انسدادِ پولیو مہم شروع کی جارہی ہے، والدین سے اپیل ہے پولیو ورکرز کیلئے اپنے دروازے کھولیں، والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔