سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اورکئی کشمیریوں کو گرفتار کرلیاجبکہ متعدد سے پوچھ گچھ کی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں تسلیم کیا گیا ہے کہ این آئی اے نے ضلع بارہمولہ میں سانگری کالونی، ٹنگمرگ کے علاقے ریشی پورہ نیز پلوامہ اور رامبن میں بھی چھاپے مارے اور متعدد مشتبہ افرادکو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیاگیا۔