کوئٹہ(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کو کوئٹہ میں پولیس نے گرفتار کر کے کینٹ تھانے کوئٹہ منتقل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ داؤد شاہ کو نقص امن کے خطرے کے پیش نظر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب وہ سبی میں ہونے والے ایک جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔