تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

 شکار پور /سکھر(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 9 مختلف کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار کرلئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق  اے این ایف نے 9 مختلف کارروائیوں میں اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کی 212.74 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی جبکہ 11 ملزمان کرفتار کرلئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق شکار پور میں یونیورسٹی کے قریب سے 141.6 کلو چرس برآمد کی گئی اور ایک  ملزم گرفتار کیا، پی پی آئی کے مطابق  اے این ایف کی سکھر میں کوریئر آفس میں تین کارروائیوں کے دوران 3 پارسلز سے 42 کلو چرس برآمد جبکہ تین ملزمان گرفتار ہوئے، اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 100 گرام چرس اور 35 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 گھی اور آئل کی قیمتوں میں 5 روپے کا مزید اضافہ

Wed Oct 16 , 2024
کراچی(پی پی آئی)درجہِ دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 5 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔ پی پی آئی کے مطابق  درجہِ دوم 12 کلو گھی کی پیٹی 67 روپے بڑھ کر 5640 کی ہوگئی، درجہِ دوم گھی 5 روپے بڑھ کرہول سیل میں 470 روپے فی کلوگرام ہوگیاہے۔ […]