ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلگت  بلتستان میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 16 شہری ہلاک

گلگت  بلتستان(پی پی آئی) گلگت  بلتستان کے سیاحتی مقامات ان دنوں مگر آوارہ کتوں کے حملوں کی وجہ سے خوف  و ہراس پایا جاتا ہے۔گزشتہ دو ماہ کے دوران گلگت  بلتستان، ضلع غذر اور ضلع نگر کے علاوہ پھنڈر اور چلاس کے علاقوں میں پاگل کتوں کے حملوں کے 200 سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں 16 شہری ہلاک اور 82  زخمی ہو چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کتوں کے کاٹنے سے پانچ سیاح بھی زخمی ہوئے جو سیر و تفریح کے لیے گلگت بلتستان میں مقیم تھے۔گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے تصدیق کی کہ  جان سے جانے والے16افراد میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  گلگت  بلتستان میں پاگل کتوں کے پے در پے حملوں کے بعد حکومت نے کتوں کو مارنے کی مہم شروع کر دی ہے۔ فیض اللہ فراق کے مطابق ’ایک ماہ کے دوران پانچ متاثرہ اضلاع میں چار ہزار پاگل کتے مارے گئے ہیں دوسری جانب شوٹرز کے ذریعے کتوں کو مارنے کی مہم کو جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں کی جانب سے بے زبان جانوروں کو گولیوں سے مارے جانے پر تنقید کی جا رہی ہے