ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 آکسفرڈ کی چانسلرشپ کی دوڑ سے عمران باہر،میدواروں میں 5پاکستانی شامل

لندن(پی پی آئی)برطانیہ کی مشہور یونیورسٹی آکسفرڈ نے اپنے نئے چانسلر کے لیے 38 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہیاس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام شامل نہیں ہے۔ نئے چانسلر کے انتخاب کا عمل 28 اکتوبر سے شروع ہو گا۔عمران ماضی میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر رہ چکے ہیں۔ چانسلر الیکشن کمیٹی نے تمام درخواستوں کو یونیورسٹی کے معیار پر پرکھا جس کے بعد 38 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی ہے جن میں سے کم از کم پانچ افراد ایسے ہیں جنھوں نے اپنا تعلق پاکستان سے ظاہر کیا ہے۔عمران خان پاکستان کی ان پانچ شخصیات میں سے ایک ہیں جن کا ذکرآکسفرڈ یونیورسٹی نے اپنی ’فیمس اوکسونیئنز‘ کی فہرست میں فخر سے کیا ہے۔دیگر چار شخصیات میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان، سابق وزیر اعظم ذو الفقار علی بھٹو، ان کی بیٹی اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر فاروق احمد لغاری  شامل ہیں۔