گلگت  بلتستان میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 16 شہری ہلاک

گلگت  بلتستان(پی پی آئی) گلگت  بلتستان کے سیاحتی مقامات ان دنوں مگر آوارہ کتوں کے حملوں کی وجہ سے خوف  و ہراس پایا جاتا ہے۔گزشتہ دو ماہ کے دوران گلگت  بلتستان، ضلع غذر اور ضلع نگر کے علاوہ پھنڈر اور چلاس کے علاقوں میں پاگل کتوں کے حملوں کے 200 سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں 16 شہری ہلاک اور 82  زخمی ہو چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کتوں کے کاٹنے سے پانچ سیاح بھی زخمی ہوئے جو سیر و تفریح کے لیے گلگت بلتستان میں مقیم تھے۔گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے تصدیق کی کہ  جان سے جانے والے16افراد میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  گلگت  بلتستان میں پاگل کتوں کے پے در پے حملوں کے بعد حکومت نے کتوں کو مارنے کی مہم شروع کر دی ہے۔ فیض اللہ فراق کے مطابق ’ایک ماہ کے دوران پانچ متاثرہ اضلاع میں چار ہزار پاگل کتے مارے گئے ہیں دوسری جانب شوٹرز کے ذریعے کتوں کو مارنے کی مہم کو جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں کی جانب سے بے زبان جانوروں کو گولیوں سے مارے جانے پر تنقید کی جا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 آکسفرڈ کی چانسلرشپ کی دوڑ سے عمران باہر،میدواروں میں 5پاکستانی شامل

Fri Oct 18 , 2024
لندن(پی پی آئی)برطانیہ کی مشہور یونیورسٹی آکسفرڈ نے اپنے نئے چانسلر کے لیے 38 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہیاس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام شامل نہیں ہے۔ نئے چانسلر کے انتخاب کا عمل 28 اکتوبر سے شروع ہو گا۔عمران ماضی میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر رہ چکے ہیں۔ چانسلر الیکشن کمیٹی نے […]