مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اِس وقت سب سے زیادہ بے روزگاری مقبوضہ کشمیر میں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو گرفتار کر کے ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے،کشمیریوں کا حق چھینا جارہا ہے ان کی نوکریاں ختم کی جارہی ہے،حریت رہنماؤں کو اجازت نہیں کے وہ دنیا میں جا کے اپنا موقف بتا سکیں،کشمیریوں کے خلاف پابندیاں لگائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں دو ہی مسلے ہے ایک فلسطین کا اور دوسرا کشمیر کادنیا کو چاہیے کے ان مسائل کا حل نکالے۔ مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے حقوق کو بھی سلب کر لیا گیا، انڈیا کے ٹوٹنے کا وقت آچکا ہے،نیپال، بنگلہ دیش، پاکستان، چین اور کشمیر ہندوستان سے تنگ ہیں،ہندوستان اپنی نفرت کی آگ سے خطے کو تباہی کی طرف لے جایا جارہا ہے،دنیا کو ہوش کے ناخن لینا ہو گا۔