کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا۔  طبی ماہرین کے مطابق جناح اور سول اسپتال میں یومیہ 50،50 مریض سردی، بخار اور جسم دردکے آرہے ہیں جب کہ مشتبہ کیسز میں ڈینگی ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے کیسز بھی شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں چکن گونیاکے 411 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے153 میں چکن گونیاکی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق  رواں سال سندھ بھر میں میں ڈینگی کے 1724 کیسز رپورٹ ہوئے، صرف کراچی میں ڈینگی کے 1484 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ رواں سال ڈینگی سے سندھ میں ایک موت رپورٹ ہوئی۔ محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ سندھ میں رواں سال ملیریاکے 2 لاکھ 22 ہزار239 کیسز رپورٹ ہوئے اور صرف کراچی میں ملیریا کے 1768 کیس رپورٹ ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ کشمیر کابینہ میں طار ق قرہ کی شمولیت ریاستی درجے کی بحالی سے مشروط

Fri Oct 18 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر کانگریس کے سربراہ طارق حمید قرہ نے کابینہ میں شمولیت جموں وکشمیر کی ریاستی درجے کی بحالی سے مشروط کر رکھی ہے۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے یقین ظاہر کیاہے کہ مودی حکومت جلد ہی مقبوضہ کشمیر کو ریاستی حیثیت بحال کر دے گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ نے دو ماہ […]