متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا میراعزم ہے، مریم نواز

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیو وائرس کو ختم کرنے کے لیے قابلِ عمل پائیدار پلان طلب کر لیا۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت پولیو کے خاتمے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اْنہوں نے پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے جامع اور مو?ثر ویکسینیشن مہم کے ا?غاز کا حکم دیا،انہوں نے اس موقع پر ویکسینیشن مہم کے دوران مسنگ چلڈرن کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے اور میں ویکسینیشن مہم کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کر رہی ہوں،عوام کے بھرپور تعاون کے ذریعے ہی پولیو وائرس کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں پنجاب میں موبائل اورمائیگرنٹ پاپولیشن کی ٹریکنگ اور رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔