اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، محمد شہریارپرجرمانہ

لاہور (پی پی آئی) بہاولپور ریجن کے محمد شہریار پر آزاد جموں و کشمیر ریجن کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ کے دوران پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 35 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ ایبٹ آباد میں فرسٹ کلاس قائد اعظم ٹرافی 2024-25 کرکٹ سٹیڈیم۔شہریار کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا، جس میں لکھا ہے: “میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنا”۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہریار نے کریز سے نکلنے میں تاخیر کی اور کیچ بیک دیے جانے کے بعد مایوسی کا اظہار کیا، جسے آن فیلڈ امپائر کے فیصلے پر اختلاف تصور کیا گیا۔شہریار کو دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آن فیلڈ امپائر ثاقب خان اور فاروق علی خان نے رپورٹ کیا۔ شہریار نے الزام قبول کر لیا اور میچ ریفری ندیم ارشد کی طرف سے منظوری دی گئی اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔