سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تہاڑ جیل میں محبوس یاسین ملک کے حوصلے بلند، بھوک ہڑتال کشمیریوں کیلئے باعث تشویش

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بد نام زمانہ تہاڑ جیل میں محبوس مقبوضہ و آزاد جموں کشمیر کے ہر دلعزیز قومی رہنما یاسین ملک جیل میں مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف گذشتہ پانچ روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں لیکن  ان کے حوصلے بلندہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  ساڑھے پانچ برس کی قید تنہائی، عدم طبی سہولیات، ذہنی اذیتوں کے دراز سلسلے اور گذشتہ ایک سال میں اس غیر انسانی رویے کے خلاف  یاسین ملک کی طرف سے کئے جانے والے متعدد احتجاجوں کے سبب اْن کی صحت تشویشناک حد تک گر چکی ہے، جو نہ صرف اْن کے اہل خانہ اور جماعت بلکہ سیزفائرلائن کے دونوں اطراف اور بیرون ریاست مقیم کشمیریوں کے لئے گہری تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے