دکی میں نامعلوم مسلح افراد کا تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ،3مزدور اغوا

دکی (پی پی آئی) دکی کے علاقے گھارواس میں ایک کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے گرنیٹر سمیت تمام سامان جلا دیا اور کنسٹرکشن کمپنی میں کام کرنے والے تین مزدوروں کو اغوا کر لیا۔پولیس کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے دکی کے علاقے گھرواس میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا، کیمپ میں موجود جنریٹر سمیت تمام سامان کو آگ لگا دی اور تین مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ کچلاک کوئٹہ کے رہائشی نصیب اللہ میریانی، نور محمد میریانی اور حکمت اللہ میرانی نامی لاپتہ مزدور دکی تا چمالنگ روڈ کی تعمیر کے لیے کنسٹرکشن کمپنی میں بطور مزدور کام کر رہے تھے۔

Leave a comment