کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے:گورنرسندھ

کراچی(پی پی آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے بہبود آبادی کے ریجنل ڈائریکٹر اسمتھ پی او نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ترجمان  گورنر سندھ  کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ انسانی ترقی بالخصوص بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں یو این ایف پی اے اہم خدمات انجام دے رہا ہے، پائیدار ترقی کے اہداف کے لئے یو این ایف پی اے کا اہم کردار ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خواتین کی صحت اور زچگی کی دیکھ بھال میں ادارہ کی خدمات لائق تحسین ہے۔ بعد ازاں یو این ایف پی اے کا وفد گورنر سندھ کے ہمراہ بابائے قوم قائد اعظم کے تاریخی آفس بھی گئے جہاں انہوں نے بابائے قوم کے زیر استعمال اشیاکا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفد نے کہا کہ گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری منصوبے عوامی فلاح و بہبود اور معاشی استحکام کے لئے اہم ثابت ہوں گے، بالخصوص آئی ٹی کے جدید کورسز کی مفت تعلیم سے نوجوانوں کا مستقبل تابناک ہوگا۔