پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بجلی، پانی ودیگر بنیادی سہولتوں کا فقدان

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بیشتر مقامات سورج غروب ہوتے ہی گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی نے سنگین رخ اختیار کر لیا ہے۔مقبوضہ وادی کشمیرکے کئی علاقوں میں بجلی کی عدم ستیابی اور پینے کے پانی کی قلت پر لوگوں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بجلی اور پانی کے محکموں کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اور وہ لوگوں کے احتجاج کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکا م جان بوجھ کر لوگوں کو سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کر رہے ہیں۔ سرینگر کے سول لائن علاقے کو بھی بجلی کے مسئلے کا سخت سامنا ہے۔ دکانداروں اور ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ شام کے چھ بجتے ہی علاقے کی بجلی کاٹ دی جاتی ہے۔