پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیر مقامی لوگ کشمیریوں کی زمینیں، نوکریاں چھین رہے ہیں، فاروق عبداللہ

جموں /مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے انکی زمینیں، نوکریا ں اور دیگر اہم وسائل چھین کر غیر کشمیریوں کو دیے جا رہے ہیں جو انتہائی باعث تشویش ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے گرو نانک کے یوم پیدائش کے موقع پر جموں میں سکھوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں غیر مقامی لوگوں کی آمد کے منفی اثرات پربات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مقامی لوگوں کی نوکریاں، زمینیں اور دیگر اہم وسائل چھین رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریت اور بجری وغیرہ کے ٹھیکے بھی باہر کے لوگوں کو دیے جا رہے ہیں، جس سے مقامی لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر زور دیا کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں اور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کریں۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت مزید کسی تاخیر کے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کر کے اپنے وعدے کی تکمیل کرے۔ انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور انسانیت کی قدروں کو برقرار رکھنے میں سکھ برادری کے کردار کی تعریف کی۔