پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرکاری حج پیکج کے تحت عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی شروع

اسلام آباد(پی پی آئی)پندرہ نامزد بینکوں نے پیر سے حج درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔وزارت مذہبی اْمور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج کو ہر حج درخواست کے ساتھ دو لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی۔سرکاری حج سکیم کا کوٹہ نواسی ہزار چھ سو پانچ ہے۔ اسپانسر شپ سکیم کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پانچ ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنی رقم کی ادائیگی یکمشت ڈالروں میں کرنا ہو گی۔سرکاری حج پیکج میں ہوائی جہاز کا ٹکٹ، کھانا، تربیت، رہائش اور ویکسین شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق شدید اور پیچیدہ طبی مسائل میں مبتلا افراد اور بارہ سال سے کم عمر بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔