بی جے پی منی پور میں جان بوجھ کر بدامنی پھیلا رہی ہے: کانگریس

نئی دہلی(پی پی آئی)بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملک ارجن کھرگے نے کہا ہے کہ بی جے پی اپنے انتشاری ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے منی پور میں جان بوجھ کر بدامنی پھیلا رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملک ارجن کھرگے نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی ”ڈبل انجن”حکومت کے تحت منی پور نہ تو متحد ہے اور نہ ہی محفوظ ہے۔انہوں نے منی پور کے بحران سے نمٹنے میں ناکامی پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جہاں 7نومبر سے کم از کم 17 جانیں ضائع ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ منی پور کے لوگ کبھی معاف نہیں کریں گے اور نہ ہی بھولیں گے کہ کس طرح بی جے پی نے مشکلات کے دوران انہیں تنہا چھوڑ دیاتھا۔راہول گاندھی نے ریاست میں تشدد اور خونریزی کوانتہائی پریشان کن قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ منی پور کا دورہ کریں اور مفاہمت کے لئے راستہ ہموار کریں۔ کانگریس رہنماؤں نے مرکزی حکومت کی عدم فعالیت کی بھی مذمت کی۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال نے منی پور میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے ثبوت کے طور پر بی جے کے ارکان اسمبلی پر حملوں کی طرف اشارہ کیا۔پارٹی نے مودی حکومت پر بے حسی اور منی پور کے عوام کی فلاح و بہبود پر سیاسی مہم جوئی کو ترجیح دینے کا الزام لگاتے ہوئے امن کی بحالی کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سرکاری حج پیکج کے تحت عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی شروع

Mon Nov 18 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پندرہ نامزد بینکوں نے پیر سے حج درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔وزارت مذہبی اْمور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج کو ہر حج درخواست کے ساتھ دو لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی۔سرکاری حج سکیم کا کوٹہ نواسی ہزار چھ سو پانچ ہے۔ اسپانسر شپ سکیم […]