سرکاری حج پیکج کے تحت عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی شروع

اسلام آباد(پی پی آئی)پندرہ نامزد بینکوں نے پیر سے حج درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔وزارت مذہبی اْمور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج کو ہر حج درخواست کے ساتھ دو لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی۔سرکاری حج سکیم کا کوٹہ نواسی ہزار چھ سو پانچ ہے۔ اسپانسر شپ سکیم کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پانچ ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنی رقم کی ادائیگی یکمشت ڈالروں میں کرنا ہو گی۔سرکاری حج پیکج میں ہوائی جہاز کا ٹکٹ، کھانا، تربیت، رہائش اور ویکسین شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق شدید اور پیچیدہ طبی مسائل میں مبتلا افراد اور بارہ سال سے کم عمر بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 آج کراچی میں شروع ہو گی

Mon Nov 18 , 2024
کراچی(پی پی آئی) دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024کا 12 واں ایڈیشن کل کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگا۔نمائش میں وسیع پیمانے پر جدید اور روایتی دفاعی آلات، ہتھیاروں اور گاڑیوں کی نمائش کی جائے گی۔عالمی دفاعی ماہرین آئیڈیاز 2024نمائش میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔دفاعی پیداوار اور برآمدات خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ترجیحات میں شامل ہیں