بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم کا ٹیم سلیکشن پر شدید تحفظات کا اظہار

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم نے ایشیا کپ کیلئے بنگلہ دیشی اسکواڈ کی سلیکشن پر سخت اعتراض کردیئے ۔مشفیق الرحیم نے بورڈ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے ایشیا کپ کے لئے منتخب ہونے والی ٹیم پر خدشات ہیں اور میں خوش نہیں ہوں ۔انہوں نے کہا کہ گراﺅنڈ میں مجھے ٹیم کو لیڈ کرنا ہے اور اگر سلیکٹر ز نے ٹیم سلیکشن میں میری رائے نہیں لی تو میں شکست کا ذمہ دار نہیں ہوں گا۔

Next Post

21ٹیسٹ سنچریوں کیساتھ ہاشم آملہ تیسرے جنوبی افریقی کرکٹر بن گئے

Mon Feb 24 , 2014
پورٹ ایلزبتھ: جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کیرئیر کی 21سنچری جڑدی ،ہاشم آملہ جنوبی افریقا کی جانب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ہاشم آملہ اب تک 75 ٹیسٹ میچوں میں 51.55کی اوسط سے 5135رنز بناچکے ہیں ۔آملہ کا بہترین اسکور 311ناٹ […]