قومی ویمن کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قطر روانہ

کراچی: قومی ویمن کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قطر روانہ ہوگئی۔ کپتان ثنائ میرکہتی ہیں کہ جنوبی افریقہ اورآئرلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف اچھا کارکردگی دکھائیں گے۔ 14رکنی قومی ویمن ٹیم پانچ آفیشلزکے ہمراہ کراچی سے دوحہ روانہ ہوئی۔ قومی ٹیم دوحہ میں دس سے پچیس جنوری تک جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ ٹریننگ کیمپ ٹورنامنٹ کیلئے معاون ثابت ہوگا، کپتان ثنائ میر نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے کیمپ میں تینوں شعبوں میں سخت محنت کی ہے۔ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے۔ جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین ملکی ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوگا۔

Next Post

دبئی ٹیسٹ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے : سابق ٹیسٹ کرکٹرز

Wed Jan 8 , 2014
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے مطابق دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلئے کوئی ٹیم فیورٹ نہیں،تاہم جیت کیلئے دبئی کی وکٹ پر اسپنرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ٹیم پاکستان کی اصل طاقت ہے باولنگ اور باولنگ کی جان ہے اسپنرزہیں۔ ابوظہبی کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرکے پاکستان […]