شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معاشی ترقی اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے مقابلے کا مضبوط نظام اہم ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(پی پی آئی)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مقابلے کا مضبوط نظام، معاشی ترقی، جدت میں اضافے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی اہم ہے۔اسحاق ڈار نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو سے عدالتوں میں طویل عرصے سے تعطل کا شکار مقدموں کے حل میں ادارے کی فعال حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کی۔انہوں نے کمیشن پر زور دیا کہ وہ صارفین کو نقصان پہنچانے اور منڈیوں کو برباد کرنے والے مافیاز اور قیمتوں میں ردو بدل کرنے والے عناصر کے خلاف کوششیں تیز کرے۔انہوں نے سی سی پی کو شفافیت کو یقینی بنانے میں حکومت کی مسلسل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔سی سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے نائب وزیراعظم کو تقابلی قوانین کے نفاذ میں کمیشن کی کارکردگی بڑھانے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے اسحا ق ڈار کو منڈی کے رجحانات کا جائزہ لینے اور تقابلی رویوں کے مخالف عناصر کی شناخت کیلئے مارکیٹ INTELLIGENCE یونٹ کے قیام سے متعلق آگاہ کیا۔