دکی(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع دکی میں دکی بچاؤ تحریک کے زیراہتمام پرامن ریلی نکالی گئی۔ضلع دکی سے تعلق رکھنے والے عوام کی ایک بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے بینرز، پلے کارڈز اور قومی پرچم اٹھارکھے تھے اور وہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔شرکاء نے دہشت گردی کے خاتمے پر افواج پاکستان اور فرنٹیئر کور کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دکی کے عوام پاک فوج، ایف سی، پولیس اور لیویز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دکی کے عوام محب وطن ہیں اور انہیں ملک کے خلاف گمراہ نہیں کیاجاسکتا۔
Next Post
بلوچستان شیعہ کانفرنس کا پشاور کے علاقے پاراچنار میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
Sun Nov 24 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان شیعہ کانفرنس نے اتوار کے روز پاراچنار، خیبر پختونخوا میں بدتر ہوتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کے خلاف اور پاراچنار کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرہ امام بارگاہ توری سے شروع ہوا، جس میں خواتین اور […]
