متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں ربیع سیزن میں کھاد وافر دستیاب، نرخ بھی نیچے آگئے

 لاہور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں گندم کی کاشت سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ پہلی مرتبہ پنجاب میں ربیع سیزن میں کھادوافر موجود ہے اورنرخ بھی نیچے آرہے ہیں۔ پنجاب بھر میں ڈی اے پی کھاد کا 30فیصد سے زائد سٹاک دستیاب ہے اور پہلی مرتبہ گندم کے سیزن میں ڈی اے پی کھادکے نرخ میں 17فیصد کمی ہوئی ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں ایک کروڑ 65لاکھ ایکڑ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا جس کے تحت بوائی کا 82فیصد ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے اور 10دسمبر تک گندم کی کاشت مکمل کر لی جائے گی۔ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 3لاکھ 26ہزارایکڑ سرکاری اراضی پربھی گندم کی کاشت کی جارہی ہے۔ گندم کے کاشتکاروں کی معاونت اور رہنمائی کے لئے صوبہ بھرمیں 40ہزار یونیورسٹی ایگری گریجوایٹ انٹرنز فیلڈ میں موجود ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف کی سکیم کے تحت گندم کے کاشتکاروں کومفت ایک ہزار گرین ٹریکٹر ز اور ایک ہزار لینڈ لیورلز کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں گندم کی سٹوریج کیپسٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید،وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، معاون خصوصی ثانیہ عاشق جبیں،چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری فنانس اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔