روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ای او بی آئی اور بینک الفلاح میں بینکنگ سروسز کا نیا پنج سالہ معاہدہ

کراچی(پی پی آئی)نجی شعبہ کے ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ، معذوری اور ان کی وفات کی صورت میں ان کے لواحقین کو تاحیات پنشن فراہم کرنے والے قومی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن اور بینک الفلاح لمیٹڈ کے درمیان بینکنگ سروسز کا ایک نیا پنج سالہ معاہدہ طے پایا ہے۔ جس کا اطلاق 3 فروری 2025سے 2 فروری 2030تک مؤثر ہو گا۔ بینک الفلاح 2015سے ای او بی آئی کے لئے بینکنگ سروسز کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ای او بی آئی کے سابق افسر تعلقات عامہ اسرار ایوبی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نئے معاہدہ کی خصوصیت یہ ہے کہ بینک الفلاح نے ای او بی آئی کے بزرگ   پنشنرز کے سینئر سٹیزن کی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے  ان کے لئے اپنی تمام تر خدمات  مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا  ہے۔