شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک بحریہ کے جہاز ذولفقار کی بحیرہ عرب میں کورین نیوی کے جہاز کی ساتھ دوطرفہ مشق

اسلام آباد(پی پی آئی)  پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار نے بحیرہ عرب میں کورین نیوی کے جہاز وینگ جی ون کے ساتھ مشترکہ مشق کی۔ دونوں جہاز کمبائنڈ میری ٹائم فورسزکے تحت بالترتیب کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 اور 151  کے تحت آپریٹ کر رہے تھے۔مشق میں آپریشنل حکمت عملی اور مواصلاتی مشقیں شامل تھیں جن کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینا تھا۔ کمبائند ٹاسک فورس 150 اور 151 غیر قانونی سمندری سرگرمیوں، منشیات کی اسمگلنگ اور بحری قزاقی کو روکنے کیلئے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کرتی ہیں۔  یہ غیر قانونی سرگرمیاں بین الاقوامی پانیوں میں بحری سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔  پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار اور کورین نیوی کے جہاز وانگ جیون کے درمیان اس مشترکہ مشق کا کامیاب انعقاد بحری افواج کے ساتھ ساتھ ان کی متعلقہ ٹاسک فورسز کے میری ٹائم سیکیورٹی کو برقرار رکھنے اور سمندر میں قانونی سرگرمیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے عزم کو واضح کرتا ہے جس سے اس اہم خطے میں استحکام اور تعاون کو فروغ ملے گا۔  پاکستان اور جمہوریہ کوریا کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے بینر تلے میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے مسلسل جنگی بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کی تعیناتی کے ذریعے اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ تعاون باہمی افہام و تفہیم اور آپریشنل ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے خاص طور پر قابل قدر ہے۔