ای او بی آئی اور بینک الفلاح میں بینکنگ سروسز کا نیا پنج سالہ معاہدہ

کراچی(پی پی آئی)نجی شعبہ کے ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ، معذوری اور ان کی وفات کی صورت میں ان کے لواحقین کو تاحیات پنشن فراہم کرنے والے قومی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن اور بینک الفلاح لمیٹڈ کے درمیان بینکنگ سروسز کا ایک نیا پنج سالہ معاہدہ طے پایا ہے۔ جس کا اطلاق 3 فروری 2025سے 2 فروری 2030تک مؤثر ہو گا۔ بینک الفلاح 2015سے ای او بی آئی کے لئے بینکنگ سروسز کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ای او بی آئی کے سابق افسر تعلقات عامہ اسرار ایوبی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نئے معاہدہ کی خصوصیت یہ ہے کہ بینک الفلاح نے ای او بی آئی کے بزرگ   پنشنرز کے سینئر سٹیزن کی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے  ان کے لئے اپنی تمام تر خدمات  مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا  ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کی ملاقات

Wed Nov 27 , 2024
کراچی (پی پی آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیرنے گورنر ہا?س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ قطرکے سفیر نے گورنر انیشیٹیوکی تعریف کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور قطرکے تعلقات دوستانہ ہیں تاہم قطرسے مزیداچھے تعلقات کاخواہاں ہیں۔ قطر کے سفیرکوگورنر ہاوس میں گارڈ آف […]