کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگا:عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگا۔ 9 مئی ہو یا 24 نومبر ان کا احتجاج ناکام ہوا، پی ٹی آئی 5 بار احتجاج کی کال دے چکی اور ہر بار ناکام ہوئی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں پنجاب سے عوام نہیں نکلے، بشریٰ بی بی گزشتہ رات احتجاج سے فرار ہوئیں، کل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کارکنوں کی تنقید کا سامنا رہا۔ان کے اپنے بچے باہر ہیں اور احتجاج میں لوگوں کے بچوں کو کھانا میسر نہ تھا۔علی امین گنڈاپور کی گاڑی کو کل کارکنوں نے آگ لگائی، کہا جاتا رہا بشریٰ بی بی کا سیاست سے تعلق نہیں، وہ کل میاں کی رہائی کے لیے بضد تھیں۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ  احتجاج کے دوران پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، احتجاج میں پکڑے گئے افغان شہریوں کا ریکارڈ جلد سامنے آجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاک بحریہ کے جہاز ذولفقار کی بحیرہ عرب میں کورین نیوی کے جہاز کی ساتھ دوطرفہ مشق

Wed Nov 27 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)  پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار نے بحیرہ عرب میں کورین نیوی کے جہاز وینگ جی ون کے ساتھ مشترکہ مشق کی۔ دونوں جہاز کمبائنڈ میری ٹائم فورسزکے تحت بالترتیب کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 اور 151  کے تحت آپریٹ کر رہے تھے۔مشق میں آپریشنل حکمت عملی اور مواصلاتی مشقیں شامل تھیں جن کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی […]