سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشین میں گرینڈ جرگہ منعقد،گورنر، وزیر اعلی،کور کمانڈر، علاقہ عمائدین، خواتین شریک

 پشین(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع پشین میں گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر جعفر مندوخیل، وزیر اعلی سرفراز بگٹی،کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، آئی جی ایف سی (نارتھ) عابد مظہر، علاقہ عمائدین، اعلیٰ سول و عسکری حکام، خواتین اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔جرگیکے شرکاء   نے عمائدین اور خواتین سمیت مختلف طبقات کے نمائندوں سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل پوچھے۔گورنربلوچستان نے کہا کہ اس امن جرگے کا مقصد عوام کے مسائل سننا اور انکا جلد حل ہے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ امن کیلئیجہاں فورس کی ضرورت ہوئی فورس استعمال کرینگے اور جہاں بات چیت کی ضرورت پڑی وہاں بات چیت کریں گے۔کمانڈر بلوچستان کورصوبے کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کا عزم دہرایا۔۔ قبائلی عمائدین اور مشران نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے امن کے قیام میں کلیدی کردار کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور علاقے کے امن کیلئے تمام اداروں کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔جرگے کے اختتام پر مقامی عمائدین نے حکومت اور افواج پاکستان کے تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا