کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جوبائیڈن اپنے بیٹے کیطرح میری بہن سے بھی ہمدردی کا اظہار کریں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی(پی پی آئی) گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی سزا معاف کرنے کی اطلاعات پر اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مجھے بہت خوشی ہوئی کہ امریکی صدر نے اپنے بیٹے کو معافی دے دی، پدری محبت کی وجہ سے یا کیس کی سیاسی نوعیت کو تسلیم کرتے ہوئے اور انہیں جس ذاتی صدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب، مکمل انصاف کے ساتھ یہ ضروری ہے کہ آپ میری بہن، عافیہ کے ساتھ  بھی اسی ہمدردی کا اظہار کریں۔گلوبل عافیہ موومنٹ   کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے نے مزید کہا کہ عافیہ کو اس کی بے گناہی کے باوجود غلط طریقے سے قید اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس نے ناقابل تصور اذیتیں برداشت کی ہے، اس سے کہیں زیادہ جو کوئی انسان برداشت کر سکتا ہے۔ عافیہ کو اس کے وطن واپس جانے دو تاکہ انصاف کا بول بالا ہو۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں مزید کہا کہمیں وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے وفد کی سمری اور اخراجات کی ادائیگی کا خیرمقدم کرتی ہوں، مگر میں یہ گوش گزار کرنا چاہتی ہوں کہ یہ مسئلہ یعنی عافیہ کی رہائی اخراجات کے مسئلے سے بالاتر ہے۔ عافیہ ہماری قوم کی بیٹی ہے اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سچے جذبے اور لگن کے ساتھ اس کی رہائی کے لیے جدوجہد کرے۔